شاہ سلمان 2018ء کے اوائل میں امریکا کا دورہ کریں گے
خادم الحرمین الشریفین اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
امریکی وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کی دورہ امریکا کی دعوت قبول کر لی ہے۔ شاہ سلمان نے یقین دلایا ہے کہ وہ 2018ء کے آغاز میں امریکا کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں بھائی چارے، امن اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز شاہ سلمان نے امریکی صدر کو ٹیلیفون کیا تھا۔ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں عالمی امور، دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے اور امریکی اور سعودی اقوام کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
-
شاہ سلمان سے گفتگو کے بعد دلچسپ چیزیں وقوع پذیر ہورہی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا شاہ سلمان سے رابطہ ، شام میں میزائل حملے کی تفصیل بتائی
العربیہ نیوز چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز سعودی فرماں روا ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان کی عرب کافی کی تیاری بارے ٹرمپ کو بریفنگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تاریخی دورے پر سعودی عرب کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان کا عبدالعزیز مرکز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال
گذشتہ روز سعودی عرب پہنچنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ریاض میں واقع ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان ایک دانا لیڈر ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہردلعزیز ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان اور ڈونلد ٹرمپ کے درمیان دو طرفہ امور پر ٹیلیفونک بات چیت
دونوں رہ نماؤں میں شام میں محفوظ زون اور ایرانی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
بين الاقوامى