مرد وخواتین پر ٹریفک قوانین کے یکساں اطلاق کے لیے تیار ہیں: سعودی وزیر داخلہ
سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے کہا ہے کہ سکیورٹی سروسز مملکت بھر میں مرد اور خواتین پر ٹریفک قوانین کے یکساں اطلاق کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ خواتین کی محفوظ طریقے سے گاڑیاں چلانے کے لیے رہ نمائی کی جائے گی اور ا ن کی ڈرائیونگ کو ایک تعلیمی عمل میں تبدیل کردیا جائے گا۔اس سے حادثات کی صورت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات میں بھی کمی واقع ہوگی‘‘۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ ’’ ٹریفک کی تصریحات کے مردوں اور خواتین دونوں پر اطلاق کے لیے جاری کردہ نیا فرمان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک تاریخی اقدام ہے‘‘۔
سعودی شاہ کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے کا اندرون اور بیرون میں زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے اور سعودی عرب کے عوامی و سماجی حلقوں اور علماء کرام نے اس کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا نئے شاہی حکم پر عمل درآمد کے بعد مختلف مذہبی، سماجی، کرداری اور اخلاقی قباحتوں سے بچا جاسکے گا۔