ایرانی فوج کا اھوازی باشندوں سے غیرانسانی سلوک
قیدیوں پر تشدد اورانہیں کتوں کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا گیا
ایرانی فوج کے ہاتھوں ایران کے عرب اکثریتی صوبہ الاھواز کے باشندوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں ایرانی فوج کو گرفتار کیے گئے اھوازی باشندوں پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے انہیں کُتوں کی طرح بھونکنے پر مجبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو تازہ ہے۔ اس فوٹیج میں ایرانی داخلی سیکیورٹی کے ایک نقاب پوش اہلکار کو آنکھوں پر پٹیاں باندھے قیدیوں پر تشدد کرنے، انہیں گالیاں دیتے اور کتوں کی طرح آوازیں نکالنے پر مجبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج کے منظرعام پر آنے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کی دانستہ توہین اور تذلیل قرار دیا ہے۔
ایران میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اھوازی باشندوں کو دی جانے والی اذیتیں اور ان سے ہونے والا غیر انسانی سلوک ایرانی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نہتے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کے مرتکب اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ فوٹیج کب اور کس جگہ تیار کی گئی تھی تاہم بعض سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اھوازی باشندوں پر وحشیانہ تشدد کا یہ واقعہ عیدالاضحٰی کے ایام میں گرفتار کیے گئے اھوازی باشندوں کے ساتھ پیش آیا جنہیں ایرانی فوج نے عید الاضحیٰ کی تقریبات اور اجتماعات کے انعقاد سے طاقت کے ذریعے روک دیا تھا۔
-
ایران:اھوازی سیاسی قیدیوں کی اجتماعی قبر کا انکشاف
’ایمنسٹی‘ کا اھوازی شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ
بين الاقوامى -
اھوازی رکن پارلیمان نے حسن روحانی کی معاون کو کھری کھری سنا دیں
عرب اکثریتی صوبےکے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں:علی ساری
بين الاقوامى -
پاسداران انقلاب العربیہ ڈاٹ نیٹ پر کیوں برس پڑا؟
اھوازی فوجی افسر کے قتل کی خبر شائع کرنے پر برہمی
بين الاقوامى