قطر نے یونیسکو میں مندوبین کے ووٹ خریدے : فرانسیسی میڈیا
اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخابی معرکے کے پہلے مرحلے میں ہی قطر اپنے نامزد امیدوار حمد بن عبدالعزیز الکواری کو کامیاب کرانے میں ناکام ہو گیا۔ اگرچہ فرانسیسی میڈیا کے مطابق قطر نے انتخابات سے قبل تنظیم کے مندوبین کو بھاری مالی پیش کش کر کے ان کے ووٹ خریدنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ یہ ضروری نہیں کہ یونسیکو کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیش قدمی کرنے والی شخصیت ہی انتخابات جیتے گی۔
فرانسیسی میڈیا نے انتخابات سے قبل انکشاف کیا تھا کہ قطر نے دو ہفتے قبل یونیسکو کے کم از کم دس مندوبین کا استقبال کرتے ہوئے انہیں بیش بہا اور قیمی تحفوں سے نوازا تھا۔
دو روز قبل بھی یہ بات منظر عام پر آئی کہ دوحہ حکام نے پیرس میں یونیسکو کے صدر دفتر کے نزدیک ایک ریستوران میں ہونے والی ملاقات کے دوران مندوبین کی حمایت کو خریدنے کی کوشش کی۔ ان مندوبین میں دو کا تعلق عرب ممالک سے اور دیگر بعض کا افریقی اور لاطینی امریکا کے ممالک سے تھا۔
البتہ قطر کے نامزد امیدوار کا 19 ووٹ حاصل کرنا یہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ خفیہ ووٹنگ میں گیارہ مندوبوں نے قطری امیدوار کو ووٹ نہیں دیا یہاں تک کہ وہ صدارت کے منصب کے لیے مطلوب تیس ووٹ پورے کر لیتا۔
قطری امیدوار کی جانب جس بھرپور پیکج کی پیش کش کی گئی اس میں پیرس میں سالانہ بین الاقوامی فورم کے انعقاد اور تنظیم کے صدر دفتر کی تعمیر نو کے لیے مطلوبہ فنڈنگ کے علاوہ یونیسکو کے مالی بحران کو ختم کرنے کے لیے اس پر واجب الادا تمام رقوم کی ادائیگی شامل ہے جس کا مالی خسارہ 32.9 کروڑ یورو تک پہنچ چکا ہے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فرانسیسی میڈیا نے انتخابی معرکہ ختم ہونے سے قبل ان پسِ پردہ امور کا انکشاف کیا ہے۔ تاہم ابھی تک یونیسکو کی جانب سے کوئی سرکاری ردّ عمل سامنے نہیں آیا۔