کرکوک تنازع میں امریکا غیر جانب دار رہے گا: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کرکوک شہر پر قبضے کے معاملے میں ان کا ملک عراقی حکومت اور کرد فورسز میں سے کسی کی بھی طرف داری نہیں کرے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرکوک میں عراقی فوج کی کارروائی اور جواب میں کرد جنگجوؤں کے حملوں میں امریکا غیر جانب دار رہے گا تاہم امریکا کرکوک میں کسی قسم کے تشدد کی حمایت بھی نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’ہم نے کردوں کے ساتھ گذشتہ برسوں کے دوران تعلقات مستحکم کئے ہیں۔ عراقی حکومت کے ساتھ بھی امریکا کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔ ہمارے لیے یہ مناسب نہیں کہ ہم کسی ایک فریق کی جانب داری کریں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سنہ 2016ء میں عراق میں امریکی فوج کی تعیناتی کی مخالفت کی تھی۔

ادھر امریکی محکمہ دفاع ’پیٹاگون‘ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج نے کرکوک پر حملے کے ذریعے نہیں بلکہ باہمی تعاون سے کنٹرول حاصل کیا ہے۔

کرنل روپ ماننگ نے کہا کہ امریکی فوج اور اتحادی فوج کے مشیر کرکوک میں عراقی حکومت یا کرد حکومت میں سے کسی کے حامی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عراق کو متحد رکھنے کے لیے معاونت جاری رکھیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں