کابل : سفارتی زون میں خودکش بم دھماکا ، 3 افراد ہلاک ، 15 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قلعہ نما سفارتی علاقے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس سے تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا ہے کہ ’’موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار سفارتی زون میں واقع پہلے چیک پوائنٹ سے گزرجانے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن اس کو سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے چیک پوائنٹ پر روک لیا تو اس نے وہاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے‘‘۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ’’ہمیں اس خودکش حملے کے ہدف کا تو معلوم نہیں لیکن یہ بم دھماکا وزارت دفاع کے خارجہ تعلقات دفتر سے چند میٹر دور ہوا ہے اور اس میں ہمارے دفتر کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے‘‘۔افغان وزارت صحت کے ایک عہدے دار نے بم دھماکے میں تین افراد کی ہلاکت اور پندرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے نمائندگان کی اطلاع کے مطابق بم دھماکا منگل کی سہ پہر چار بجے کے قریب ہوا ہے۔اس وقت ملازمین اپنے دفاتر سے چھٹی کے بعد گھروں کو روانہ ہونے والے تھے۔ دھماکے کے فوری بعد ایمبولینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں اور انھوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشیں نزدیک واقع اسپتال میں منتقل کرنا شروع کردی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں