شاہ سلمان، السیسی کے درمیان رابطہ، دہشت گردی سمیت امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نئے گذشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی گفت و گو میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے دونوں رہ نماؤں نے مصر اور سعودی عرب میں بھائی چارے اور دوستی کے فروغ اور دونوں برادر قوموں کو ایک دوسرے کےقریب لانے کے لیے مزید اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق بات چیت میں مشترکہ عرب ایکشن پلان کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط بنانے سے بھی اتفاق کیا۔

شاہ سلمان اور صدر السیسی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے دونوں ملکوں کے موقف میں ہم آہنگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ چیلنجزسےنمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور ہم آہنگی کے لیے صلاح مشورہ جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں