سعودی عرب کے قومی ترانے کے خالق انتقال کر گئے
ابراھیم خفاجی نے نو دہائیوں تک فن اور قومی خدمت سر انجام دی
سعودی عرب کے قومی ترانے کے خالق اور معروف نغمہ نگار ابراھیم خفاجی طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ابراھیم خفاجی پچھلے کئی مہینوں سے علیل تھے۔
مرحوم 1926 کو مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کو مملکت کا قومی ترانہ لکھنے پر شہرت دوام ملی۔ ابراھیم خفاجی نے قومی ترانہ چھ مہینے کی محنت شاقہ کے بعد تخیلق کیا۔ خفاجی نے اپنے پیچھے انتہائی قیمتی ورثہ فن کی صورت میں چھوڑا ہے جس پر کئی نسلیں تادیر فخر کرتی رہیں گی۔ انہوں نے نو دہائیوں تک قومی خدمت سرانجام دی۔
ابراھیم خفاجی کے لکھے ہوئے گیت گا کر سعودی عرب کے طلال مداح، سمیت متعدد گلوکاروں نے کمال کی شہرت پائی۔ مرحوم نے الجناردیہ میلہ کا تھیم سانگ عرایس المملکہ بھی تحریر کیا ہے۔
-
سعودی عرب : کیا خواتین کو ٹریفک کی بعض خلاف ورزیوں پر استثنا حاصل ہوگا؟
سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق قواعد وضوابط وضع کرنے والے حکام ایک ...
بين الاقوامى -
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کا سعودی ربوٹ’ صوفیہ‘ سے مکالمہ
صنعتی انقلاب کی چوتھی جنریشن نے بہت سے سائنسی مفروضوں اور تخیلات کو حقیقت کے روپ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: ہر منٹ میں ایک ٹریفک حادثہ، جرمانے بڑھانے کی تجویز
خواتین کو بیرون شہر بھی ڈرائیونگ کی اجازت ہو گی: منصور الترکی
بين الاقوامى