امداد لے کر اقوام متحدہ کا جہاز صنعاء پہنچ گیا
اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کے حکام کے مطابق انسانی امداد فراہم کرنے والے اہلکاروں کو لے کر آنے والا طیارہ بروز ہفتہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ یاد رہے کہ تین ہفتے قبل سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے دارلحکومت کے ہوائی اڈے کو بند کیا تھا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی علاقائی ترجمان عبیر عطیفہ نے اس امر کی تصدیق برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بذریعہ ای میل کی جس میں بتایا گیا ہے کہ انسانی امدادی کارکنوں کو لیکر پہلا طیارہ ہفتے کے روز دارلحکومت کے ہوائی اڈے پر اترا۔
یمن میں باغی حوثی ملیشیا کے خلاف سربرپیکار اتحادی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ بحیر احمر کی الحدیدہ بندرگاہ سمیت دوسری تمام بندرگاہوں اور یو این جہازوں کی پروازوں کے ذریعے امداد صنعاء لانے کی اجازت ہو گی، تاہم ابھی تک کسی امدادی کھیپ کی آمد کی اطلاع نہیں ملی۔
-
یمن : الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے لیے 2 بریگیڈ تیار
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے یمنی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عبدربہ ...
مشرق وسطی -
وہائٹ ہاؤس : یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ زیرِ غور
امریکی ذمے داران نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ہفتے وہائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ...
بين الاقوامى -
یمن کی الحدیدہ بندرگاہ باغیوں سے چھڑانے کے آپریشن کی تیاری
یمن کی آئینی حکومت اور باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے ملک کی اہم ترین الحدیدہ ...
مشرق وسطی