حوثیوں کی عوامی انتفاضہ میں شریک عوام کے لیے مشروط عام معافی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے حوثی باغیوں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل سے قبل اور اس کے بعد دارالحکومت صنعاء میں اٹھنے والی عوامی’ انتفاضہ‘ میں شامل ہونے والے شہریوں کے لیے مشروط معافی کا پروانہ جاری کیا ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق حوثیوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف گذشتہ دنوں اٹھنے والی احتجاج کی لہر کے دوران مظاہروں میں حصہ لینے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

تاہم یہ پیشکش قتل، اقدام قتل، پرتشدد مظاہروں کی منصوبہ بندی کرنے والوں اور حوثیوں کی مخبری کرنے والوں کے لیے نہیں۔

خیال رہے کہ دسمبر کےاوائل میں یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عوام حوثی باغیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ اس دوران باغیوں نے سابق منحرف صدر علی عبدللہ صالح اور ان کی جماعت کے ہزاورں کارکنوں کا قتل عام شروع کردیا اور طاقت کے ذریعے عوامی احتجاج کو دبا دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں