سعودی عرب میں شطرنج چیمپیئن شپ، اسرائیلی کھلاڑی شرکت سے محروم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ریاض میں ہونے والی شاہ سلمان شطرنج چیمپیئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سعودی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ 26 سے 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مغربی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے چیمپیئن شپ میں اسرائیل کی جانب سے شرکت کے خواہش مند تین کھلاڑیوں کے لیے ویزے جارے کرنے سے انکار کر دیا۔

رواں سال اکتوبر میں لندن میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت شطرنج کی عالمی چیمپیئن شپ کی میزبانی سعودی عرب کو دی گئی تھی۔ یہ معاہدہ سعودی عرب میں اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین ترکی آل شیخ اور شطرنج کی عالمی فیڈریشن سربراہ جیفری بورگ کے درمیان طے پایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں