شیزار میں قاسم سلیمانی کے پوسٹر اور تصاویر تار تار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کے بیشتر شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیراز میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرون ملک سرگرم عسکری ونگ فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر اور پوسٹر پھاڑ ڈالے۔

خیال رہے کہ شیراز کا شکار تہران، مشہد، اصفہان، تبریز اور کرج جیسے بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ گذشتہ چار روز سے ان تمام شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

ویڈیو شیرئنگ ویب سائیٹ ’یوٹیوب‘ پر پوسٹ کی گئی ایک فوٹیج میں مظاہرین کو جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف نعرے لگاتے سنا جاسکتا ہے۔ مظاہرین ’سلیمانی مجرم‘ اورسلیمانی قاتل کے نعرے لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کہ بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ جنرل قاسم سلیمانی کو قرار دیا جاتا ہے۔ سنہ 2007ء میں جنرل سلیمانی کے زیرنگرانی سرگرم فیلق القدس کو امرکا نے بلیک لسٹ کردیا تھا جب کہ 2011ء میں دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا۔

کل ہفتے کو ایران میں حکومت کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا تیسرا دن تھا۔ ہفتے کے روز دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج جاری رہا۔

گذشتہ روز ضلع لورستان کے درود شہر میں ہونے والے احتجاج کے دوران پاسداران انقلاب نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلا دی تھیں جن کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ مظاہرین نے آج اتوار کو ملک کے ستر شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں