اھوازمیں مظاہرین نے ایرانی پولیس کو ما ربھگایا
ایران میں سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں مظاہرین اور ایرانی پولیس کے درمیان تصادم دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ایران کے عرب اکثریتی علاقے الاھواز میں مظاہرین نے پولیس کو مار بھگایا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ فوٹیج 30 دسمبر 2017ء کو ایران کے صوبہ اھواز میں احتجاج کے دوران بنائی گئی تھی جسے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔ فوٹیج میں سیکڑوں ایرانی شہری احتجاج کررہے ہیں۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی وبدامنی پولیس نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ جواب میں مظاہرین نے پولیس پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں پولیس وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایران میں مہنگائی اور معاشی استحصال کے خلاف اٹھنے والی عوامی انتفاضہ کی تحریک سنہ 1979ء کی بعد اب تک ایران میں ہونے والے احتجاج میں سب سے بڑی اور وسیع تحریک ہے۔ حال ہی میں ایران کے 80 چھوٹے بڑے شہروں میں حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ احتجاج کچلنے کے لیے ایرانی رجیم نے طاقت کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جس کے نتیجےمیں 22 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
اھواز میں مسلح افراد کے حملے میں دو ایرانی پولیس افسر ہلاک
ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کل سوموار کو ایران کے عرب اکثریتی صوبہ ...
بين الاقوامى -
ایران:طوفانی بارشوں، سیلاب سے تباہی، اھواز ڈیم ٹوٹنے لگا
بارشوں کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بين الاقوامى -
اھواز میں 17 غیرملکی خفیہ اداروں کی موجودگی کا ایرانی دعویٰ
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے ملٹری سیکرٹری اور پاسداران انقلاب کے ...
بين الاقوامى