اردن نے شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے
اردن نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اردن کے ایک سرکاری اہکار نے جمعرات کے روز فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات بنیادی طور پر مضبوط نوعیت کے نہیں اور ان کا منقطع کیا جانا اس حوالے سے اردن کے حلیفوں کی پالیسی کے مطابق عمل میں آیا ہے۔
وزارت عظمی کی ویب سائٹ کے مطابق شاہی دفتر نے کابینہ کی جانب سے تعلقات منقطع کیے جانے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں شمالی کوریا کے لیے اردنی سفیر جو عملی طور پر بیجنگ میں مقیم ہیں اور اردن کے لیے شمالی کوریا کے سفیر جو دمشق میں مقیم ہیں دونوں کی سندِ سفارت ختم کر دی گئی ہے۔
دو ماہ سے زیادہ عرصہ قبل شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کرنے کے بعد امریکا نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پیونگ یانگ کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیں۔
-
امریکا شمالی کوریا کے بحران کا سفارتی حل چاہتا ہے : ٹیلرسن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک شمالی کوریا کے ساتھ بحران ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں جنگی اقدام کے مترادف ہیں : شمالی کوریا
شمالی کوریا نے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا کا فوجی بھگوڑا جنوبی کوریا میں سیاسی پناہ کا خواہشمند
شمالی کوریا کی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ایک اور فوجی سرحدی راستے کے ذریعے فرار ...
بين الاقوامى