سعود ی عرب کو سعد الحریری کے دورۂ ترکی سے کوئی ’’ناآسودگی‘‘ نہیں : وزارت ِ خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے مختلف میڈیا ذرائع کی ان رپورٹس کو بالکل غلط قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی مملکت لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے حالیہ دورۂ ترکی سے ناخوش ہے۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ ان خبری اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے اور ان بے بنیاد خبروں کی قطری اخبارات نے تشہیر کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ کسی سعودی ذریعے نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے ترکی کے دورے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے‘‘۔

سعد الحریری نے 30 جنوری کو ترکی کا دورہ کیا تھا اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی تھی۔انھوں نے لبنان اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں