جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کرپشن الزامات پر مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکمران پارٹی ’افریقی نیشنل کانگریس‘ کی سربراہی بھی چھوڑ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیکب زوما نے کہا کہ وہ اپنے پارٹی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی بہتری کی خاطر منصب صدارت چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما کے بعد نائب صدر سِیرِل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

75 سالہ جیکب زوما 2009ء سے برسراقتدار تھے اور ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جیکب زوما پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ خود ان کی اپنی ہی پارٹی کی طرف سے دباؤ بڑھ گیا تھا کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ حکمران پارٹی ’افریقی نیشنل کانگریس‘نے جیکب زوما کو مستعفی ہونے کے لیے کل رات تک کی مہلت دی تھی۔

پولیس نے جوہانسبرگ میں جیکب زوما کی قریبی ساتھی اور طاقتور گپتا فیملی کے گھر پر بھی چھاپا مار کر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ بھارتی نژاد جنوبی افریقی گپتا خاندان پر الزام ہے کہ اس نے صدر جیکب زوما کو رشوتیں دے کر غیر قانونی طور پر کئی سرکاری ٹھیکے حاصل کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں