مسافر کے ریح خارج کرنے پر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی!
عموماً فضائی سفر کے دوران فنی خرابی یا کسی بڑی پریشانی کے سبب ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی جاتی ہے تاہم ٹرانساویا ایئرلائن کی دبئی سے ہالینڈ جانے والی پرواز کو ایک مسافر کی طرف سے مسلسل گیس خارج کرنے پر منزل سے پہلے ہی راستے میں ہنگامی طور پر اترنا پڑ گیا۔
"نیوز ہب" کے مطابق دبئی سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے والی ٹرانساویا ایئرلائن کی پرواز کی معمول کی پرواز نے شیڈول کے مطابق اڑان بھری، ابتداء میں سب کچھ ٹھیک رہا تاہم آگے کچھ ایسا ہوا جو لوگوں کے وہم و گمان میں ہی نہ تھا۔
دوران سفر جہاز کا اندرونی ماحول اس وقت خراب ہونے لگا جب ایک مسافر کے گیس خارج کرنے کا نہ رکنے والا عمل شروع ہوا جس پر آس پاس بیٹھے مسافروں نے عملے سے شکایت کی تاہم توجہ دلانے کے باجود مذکورہ شخص بے قابو ہو کر لگاتار گیس خارج کرتا رہا۔
جب مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے براہ راست جا کر پائلٹ کے سامنے معاملہ بیان کیا۔ کپتان سے شکایت پر وہ شخص آگ بگولہ ہو گیا اور تیش میں آ کرمسافروں سے جھگڑنے لگا جس پر مسافر نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور شور شرابا شروع ہو گیا۔
مسافروں میں تلخی بڑھنے لگی تو کپتان نے منزل پر پہنچنے سے قبل ہی آسٹریا کے شہر ویانا کے ہوائی اڈے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرا دی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جہاز میں داخل ہو کر 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا اور پرواز کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا۔
ٹرانساویا ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حراست میں لیے گئے مسافروں پر سفری پابندی کر دی اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ان مسافروں پر ٹرانساویا ایئرلائن کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔
-
الامارات کی شکاگو جانے والی پرواز میں ’’اکھڑ مسافر‘‘ 8 گھنٹے تک زیر ِحراست
دبئی کی ملکیتی الامارات ائیر لائنز کی شکاگو جانے والے ایک پرواز میں ایک ...
بين الاقوامى -
پی آئی اے کی پرواز میں بچی کی پیدائش
پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے لکھا، ...
پاكستان -
دنگل چائلڈ سٹار زائرہ وسیم کو دوران پرواز جنسی ہراسیت کا سامنا
زائرہ وسیم جنہوں نے حال ہی میں ریلز ہونے والی بھارتی فلم 'دنگل' میں اپنی اداکاری ...
بين الاقوامى -
دوران پرواز بیوی نے بے وفا شوہر کی دھنائی کر ڈالی
پرواز کے دوران طیارے میں سوار ایک خاتون کے غصے کے سامنے جہاز کا عملہ بے بس نظر آیا ...
بين الاقوامى -
دوران پرواز مسافروں کی لڑائی PIA کے کئی مسافر لہولہان
کپتان نے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی، لینڈنگ پر جھگڑالو مسافر گرفتار
پاكستان -
اتحاد ائیرویز کا پائیلٹ ایمسٹرڈیم کے لیے پرواز کے دوران اچانک چل بسا !
اتحاد ائیر ویز کا ایک پائیلٹ بدھ کے روز ابو ظبی سے ایمسٹرڈیم کے لیے پرواز کے ...
بين الاقوامى -
دوران پرواز ہوائی جہاز میں بچی کی پیدائش
بچی کی پیدائش کے باعث ہوائی جہاز کی بھارت میں ہنگامی لینڈنگ
ایڈیٹر کی پسند