دوران پرواز مسافروں کی لڑائی PIA کے کئی مسافر لہولہان

کپتان نے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی، لینڈنگ پر جھگڑالو مسافر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔ دوران پرواز طیارے میں سوار دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔

کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جب کہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں