آپ نے شمعون پیریز کو گلاب پیش کیے تھے؟ سعودی مشیر کا سابق قطری وزیراعظم سے سوال
قطر کے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم آل ثانی کی جانب سے دو روز قبل ٹویٹر اکاؤنٹ کو پھر سے فعّال کیے جانے کے بعد انہوں نے الزامات اور حقیقت کے برخلاف خبریں ٹوئیٹ کرنا شروع کر دی ہیں۔
سعودی شاہی دفتر کے مشیر سعود القحطانی نے جمعے کے روز حمد بن جاسم کو اُن کی نصیحتوں کا جواب دیا جن میں قطر کے اس سابق عہدے دار نے عربوں پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق سے کسی طور دست بردار نہ ہوں۔ حمد بن جاسم نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ انہوں نے عرب قیادت کو یہ نصیحت کی ہے کہ وہ بیت المقدس میں اسلامی حقوق بالخصوص فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے ہر گز کوئی رعایت پیش نہ کریں۔
أنت تنصح العرب أن لا يتنازلوا عن الحقوق في مدينة القدس ب "الذات"!
— سعود القحطاني (@saudq1978) March 9, 2018
ألستم أول من طعن مبادرة السلام العربية بالظهر؟ ألستم أول من قام بالتطبيع ورفعتم العلم الإسرائيلي بقطر فكنتم حصان طروادة الذي هدم عملية السلام؟ ألستم من أجبر فتيات قطر على تقديم الورود لبيريز؟ قليلًا من الخجل! pic.twitter.com/MRL3aHuXTY
القحطانی نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ "آپ عربوں کو یہ نصیحت کر رہے ہیں کہ وہ بیت المقدس شہر کے حوالے سے حقوق سے دست بردار نہ ہوں ! کیا آپ نے سب سے پہلے عرب امن منصوبے کی پُشت میں خنجر نہیں گھونپا تھا؟ کیا آپ نے سب سے پہلے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم نہیں کیے تھے اور قطر میں اسرائیلی پرچم لہرایا تھا؟ آپ ہی وہ کاٹھ کے گھوڑے تھے جس نے امن عمل کو سبوتاژ کیا.. کیا آپ وہ نہیں جس نے قطر کی لڑکیوں کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ شمعون پیریز کو گلاب کے پھول پیش کریں؟ شرم کی بات ہے !".
القحطانی نے حمد بن جاسم کے دعوؤں کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ "آپ نے ایک آڈیو ٹیپ میں جس کے صحیح ہونے کا آپ اعتراف بھی کر چکے ہیں معمّر قذافی سے کہا تھا کہ دوحہ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہیں۔ کیا آپ کے حالیہ تعلقات جو اسکول کلبوں کی سطح تک پہنچ چکے ہیں کیا یہ فلسطینی مفاد میں ہیں ؟ ماضی میں بڑے اس وجہ سے آپ کے جھوٹ پر خاموش رہے کیوں کہ وہ آپ کے ساتھ 'ایک نوجوان سیاست داں' کا معاملہ کرتے تھے۔ تاہم اب ہم ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ 'اگر بوڑھا سٹھیا جائے تو پھر اس کے بعد کسی خواب کے پورا ہونے کی گنجائش نہیں ہوتی"۔
أنت قلت للقذافي في التسجيل الذي اعترفت بصحته أن علاقتكم مع إسرائيل للضغط على السعودية. وهل علاقتكم الحالية وتطبيعكم المستمر حتى وصل لمستوى أندية المدارس هو للصالح الفلسطيني؟
— سعود القحطاني (@saudq1978) March 9, 2018
كان الكبار يسكتون على أكاذيبك لأنهم يعاملونك ك "مراهق سياسي" أما الآن فنقول:وإن سفاه الشيخ لا حلم بعده. pic.twitter.com/egZGgKk9Lf
-
’سعودی ولی عہد کا دورہ برطانیہ ایران اور قطر کو ہضم نہیں ہورہا‘
ولی عہد دورے کی کامیابی میں سعودیہ کا کلیدی کردار ہے:قرقاش
مشرق وسطی -
حمد بن خلیفہ نے میرے والد کو زہر دیا تھا: شیخ سلطان بن سحیم
قطر کے سابق وزیر خارجہ اور وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم آل ثانی کا انجام بہتر بُرا ...
بين الاقوامى -
قطر ہمارے ملک میں بڑی آبادیاتی تبدیلی کا خواہاں ہے: لیبیائی رکن پارلیمنٹ
لیبیا کے ایک رکن پارلیمنٹ علی السعیدی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں ہونے ...
مشرق وسطی