سعودی عرب: یمن کے لیے 2 ارب ڈالر حوالے کیے جانے کے معاہدے پر دستخط
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مرکزی بینک میں دو ارب ڈالر کی رقم جمع کرانے کی خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔
ان ہدایات پر عمل کے سلسلے میں جمعرات کے روز ریاض میں سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور یمن کے مرکزی بینک کے گورنر محمد بن منصور زمام نے مذکورہ رقم کے حوالے کیے جانے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ بات سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے بتائی۔
سعودی وزیر خزانہ نے باور کرایا کہ یہ معاہدہ برادر یمنی عوام کے لیے مملکت کی سپورٹ کی ایک کڑی ہے۔ اس طرح یمن کے مرکزی بینک کو پیش کی جانے والی مجموعی رقم تین ارب امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ سعودی وزیر کے مطابق یہ سپورٹ برادر ملک یمن کی مالی اور اقتصادی حالت کو مضبوط کرے گی۔ بالخصوص یمنی ریال کی قدر میں استحکام آئے گا اور یمنی شہریوں کے معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کا سلسلہ جاری رکھے گا تا کہ وہ یمن میں امن و استحکام کی واپسی کے لیے اپنی ذمے داریوں کو پورا کر سکے۔ ایران نواز حوثی ملیشیا ریاستی اثاثوں کو لُوٹنے کے علاوہ سرکاری اداروں کی آمدنی پر بھی قبضہ جمائے بیٹھی ہے۔
-
یورپی یونین نے ان ملکوں کو ویزہ نہ دینے کی دھمکی دے دی
فیصلے پر عمل درآمد سے شام، عراق، یمن، نائجیریا، صومالیہ اور افغانستان متاثر ہوں گے
بين الاقوامى -
یمن کے لیے ’یو این‘ مندوبہ حوثیوں کے ملے بغیر صنعاء سے واپس
یمن کے لیے اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی لیز گرانڈے یمنی دارالحکومت صنعاء کے دو روزہ ...
مشرق وسطی -
’یمن کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس تین اپریل کو جنیوامیں ہوگی‘
عالمی برادری جنگ زدہ یمنیوں کے لیے دل کھول کر امداد دے: یو این
مشرق وسطی