سعودی ولی عہد اور کوشنر کے درمیان مشرق وسطی میں امن عمل پر بات چیت
امریکا کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کی شام وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیرڈ کوشنر اور مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے ایلچی جیسن گرین بیلٹ سے ملاقات کی۔ سعودی ولی عہد نے اپنے تین ہفتوں پر مشتمل دورے کا آغاز منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ساتھ کیا تھا۔
واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے مطابق بن سلمان اور دونوں امریکی عہدے داروں کے درمیان مشرق وسطی میں امن منصوبے کے مستقبل اور مشترکہ دل چسپی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
اس سے قبل امریکی چینل CBS کے پروگرام "60 Minutes" کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو میں بن سلمان نے باور کرایا تھا کہ سعودی عرب کی تمام تر توجہ امن عمل کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے اور امن عمل پر اس کے اثرات سے متعلق سوال پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ ایسی کسی چیز پر توجہ نہ دیں جس سے کشیدگی جنم لے سکتی ہو۔ لہذا میں ان امور پر توجہ دے رہا ہوں جو فلسطینی عوام اور سب کے مفاد میں ہوں"۔
-
امریکی سینیٹ: یمن میں عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھنے کی تائید
امریکی سینیٹ کے ارکان کی اکثریت نے منگل کے روز کانگریس میں پیش کی جانے والی اُس ...
بين الاقوامى -
محمد بن سلمان کے ساتھ میری دوستی بہت عظیم ہے:ٹرمپ
200 ارب ڈالر کی دوطرفہ سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں:ولی عہد
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے کیا کہا: ویڈیو دیکھئے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب مستقبل ...
بين الاقوامى