سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں: مفتی اعظم لبنان
لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبداللطیف فائز دریان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے دیہات اور شہروں پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
شیخ دریان نے باور کرایا ہے کہ "سعودی عرب کا امن ہر مسلمان اور ہر عرب کے امن کا حصّہ ہے"۔
مفتی اعظم نے واضح کیا کہ لبنان کے مسلمانوں کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں کہ وہ مملکت سعودی عرب کے ساتھ ہوں۔
یاد رہے کہ عالمی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کی شدید مذمت کی تھی۔ سلامتی کونسل کے مطابق حوثی ملیشیا کے میزائل خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
سعودی فضائی دفاعی نظام 6 جون 2015ء کی صبح سے گزشتہ اتوار 25 مارچ 2018ء تک ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے 104 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر چکا ہے۔
-
حوثی باغی یمنی عوام پرقحط مسلط کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں:سعودی سفیر
یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغی تہران کی ...
مشرق وسطی -
’موت کا پتھر‘ یمنی شہریوں کےخلاف نیا حوثی۔ ایرانی ہتھیار!
ایک بین الاقوامی مانیٹرنگ گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغی مبینہ ...
مشرق وسطی -
’’یمنی حوثی شراور فساد کا منبع ہیں،انھوں نے سعودی عرب نہیں، عالم اسلام پر حملہ کیا‘‘
حوثی باغیوں کے پس پشت قوتیں مسلمانوں کی وحدت کو منتشر کرنے کے درپے ہیں:مولانا ...
پاكستان