سعودی عرب میں گرجا گھر کی تعمیر کے معاہدے کا دعویٰ پروپیگنڈا نکلا
ویٹی کن سٹی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں چرچ تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اس حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر خبروں کا سامنے آنا غلط اور بے بنیاد ہے۔
ویٹی کن سٹی کی جانب سے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کیتھولک چرچ کی بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاہدوں پر باہمی طور پر دستخط بھی کئے گئے جس کو غلط تاثر دیا گیا اور مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں گرجا گھر بنانے کا معاہدہ قرار دے دیا گیا۔
کیتھولک چرچ کے مطابق وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد آسمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھا، جس میں ثقافتی وفود کے تبادلے اور باہمی معاملات کے امور پر گفتگو ہوئی۔ دورے کے دوران سعودی عرب میں گرجا گھر بنانے کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا۔
-
شاہ سلمان اور ویٹی کن کے عہدے دار کا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زور
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں قصرِ یمامہ میں واقع اپنے دفتر ...
مشرق وسطی -
ویٹی کن کے کارڈینل ژاں لوئی طوراں پائیرے کی سعودی عرب کے دورے پر الریاض آمد
ویٹی کن کی پوپ کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے کارڈینل ژاں لوئی ...
بين الاقوامى -
ویٹی کن کے وزیراعظم سے رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
بات چیت میں انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے بین المذاہب مکالمے کی اہمیت پر زور
بين الاقوامى