یمنی صدر کی الریاض میں عرب اتحادی فوج کے سربراہ سے ملاقات
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں عرب اتحادی فوج کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں عرب جوائنٹ فورس کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز سمیت کئی دوسرے عسکری رہ نماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
عرب اتحاد کے سربراہ سے ملاقات میں دو طرفہ امور بالخصوص یمن میں جاری جنگ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر یمنی صدر نے یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے اور ملک جاری بغاوت کو کچلنے میں مدد فراہم کرنے پر عرب اتحادی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے چپے چپے کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کرایا جائے گا۔
صدر ھادی نے سعودی عرب کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ یمنی قوم اور سعودی فوج نے مل کر حوثی باغیوں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔
-
یمن: حوثی ملیشیا نے علی عبداللہ صالح کی مالی رقوم ہتھیا لیں
یمن میں حوثی باغی ملیشیا نے مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قبضے سے حاصل ہونے ...
مشرق وسطی -
یمن : صعدہ کے قبائل نے ایران کی حمایت سے برپا حوثیوں کی بغاوت مسترد کردی
ایران کے شمالی صوبے صعدہ کے بعض قبائل نے ایرانی صفوی نظریے اور ایران ...
بين الاقوامى -
ریاض بڑی تباہی سے بچ گیا ،یمن سے بیلسٹک میزائل حملہ ناکام
یمن سے داغا جانا والا بیلسٹک میزائل سعودی فضائیہ نے بدھ کے روز فضا ہی میں تباہ کر ...
بين الاقوامى