صعدہ اور الجوف کے درمیان قومی شاہراہ پر یمنی فوج کا کنٹرول
یمن کی سرکاری فوج نے حوثیوں ملیشیا کو مار بھگانے کے بعد الجوف اور صعدہ گورنری کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر کنٹرول مضبوط کر لیا ہے۔
صعدہ محاذ کے عسکری عہدیدار بریگیڈیئر عبید الاثلہ نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ صعدہ گورنری کی البقع مارکیٹ سے الجوف کے الیتمہ کے علاقے تک دونوں گورنریوں کی رابطہ سڑک کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف پر سرکاری فوج کا کنٹرول قائم ہے۔ سڑک کے کنارے واقع بیر السلامی اور التام اسٹیشن کو حوثی ملیشیا سے خالی کرا لیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں بریگیڈیئر الاثلہ کا کہنا تھا کہ صعدہ اور الجوف گورنری کو ملانے والی شاہراہ پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔ لڑائی میں کم سے کم 10 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور بچ جانے والے فرار ہوگئے۔
انہوں نے سرکاری فوج اور حکومت نواز مزاحمتی کارکنوں کی حوثیوں کے خلاف محاذ جنگ پر جاری مساعی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ عبدالملک الحوثی کے حامی اب سرکری فوج کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ پناہ گاہوں میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم سرکاری فوج باغیوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
-
یمن : صعدہ کے قبائل نے ایران کی حمایت سے برپا حوثیوں کی بغاوت مسترد کردی
ایران کے شمالی صوبے صعدہ کے بعض قبائل نے ایرانی صفوی نظریے اور ایران ...
بين الاقوامى -
صعدہ میں 100 ایرانی ماہرین حوثی باغیوں کوعسکری مدد مہیا کررہے ہیں: یمنی فوج
یمنی فوج نے گذشتہ چند روز کے دوران میں شمالی صوبے صعدہ میں ایک سو سے زیادہ ...
بين الاقوامى -
صعدہ میں اتحادی طیاروں کی بمباری، ایرانی اور لبنانی اسلحہ ساز ہلاک
یمن میں ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے ’صعدہ‘ میں عرب ...
بين الاقوامى