صعدہ میں اتحادی طیاروں کی بمباری، ایرانی اور لبنانی اسلحہ ساز ہلاک
یمن میں ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے ’صعدہ‘ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری میں ایک ایرانی اور ایک لبنانی جنگجو کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں کو حوثیوں کا اسلحہ ساز قرار دیا جا رہا ہے۔
’العربیہ’ چینل نے یمن کے عسکری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صعدہ گورنری میں عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے حوثی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر بم باری کی جس کے نتیجے میں حوثیوں کےایرانی اور لبنانی دو اسلحہ ساز ہلاک ہوگئے۔
عسکری ذریعے نے بتایا کہ صعدہ میں حوثیوں کے ایرانی اور لبنانی معاونین کی کئی روز سے نگرانی کی گئی۔ دونوں شدت پسند باقم ڈاریکٹوریٹ میں حوثیوں کے ایک گروپ کے ساتھ چھپے ہوئے تھے۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں یمن کی آئینی فوج نے شمالی صعدہ کی باقم ڈاریکٹوریٹ کے اہم علاقے آل صبحان کو باغیوں سے واپس لے لیا ہے۔
یمنی فوج کے ایک سینیر عہدیدار بریگیڈیئر صالح قروش نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ بریگیڈ تین اور پانچ کے فوجیوں نے صعدہ کے پہاڑی علاقوں مقیرع، البرکان، جبال آل الحدید، المیمنہ اور آل صبحان کے علاقوں سے باغیوں کو نکال باہر کرنے کے بعد ان کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔ فوجی افسر کا کہنا تھا کہ تازہ آپریشن میں حوثیوں کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔
بریگیڈیئر قروش نے بتایا کہ بریگیڈ 63 کے فوجیوں نے آل صبحان میں حوثی باغیوں کا گھیراؤ کیا اور کارروائی میں متعدد جنگجو ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
-
یمنی فوج نے حوثیوں کے مضبوط گڑھ صعدہ کاتمام اطراف سے گھیراؤ کر لیا:صدرہادی
یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے حوثی باغیوں کے مضبوط ...
بين الاقوامى -
صعدہ : یمنی فوج کی حوثیوں کے سربراہ کے گڑھ کی جانب پیش قدمی
یمن میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج نے صعدہ صوبے کے ضلعے مران میں حوثیوں ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثیوں کے گڑھ صعدہ صوبے کا 5 اطراف سے محاصرہ
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز ...
بين الاقوامى