’جی سیون‘ ایران کے خطرناک عزائم کے خلاف متحد ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا میں ہونے والے ’گروپ سات‘ ممالک کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ’جی سیون‘ ممالک نے ایران کے خطرناک عزائم کی مانیٹرنگ کے لیے متحد ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ گروپ سیون کے اجلاس میں بھی ایرانی انتہا پسندی، ایران کی طرف سے عالمی امن کو لاحق خطرات اور ایرانی عزائم کی مانیٹرنگ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے بارے میں بھی متعدد سوالوں کے جواب دیے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہمارے ساتھ بہت مثبت انداز میں معاملات طے کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ سینگاپورمیں ہونے والی ملاقات تعلقات کو مزید مثبت سمت دینے کا واحد موقع ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے ’جی ایٹ‘ گروپ میں شمولیت کی تائید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی سیون ممالک کے اجلاس کے دوران انہوں نے خطے کو فری ٹریڈ زون بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
-
شمالی کوریا سے کوئی بھی سمجھوتا ’’ حوصلہ افزائی کا لمحہ‘‘ ہوگا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کے ...
بين الاقوامى -
باکسر محمد علی کو معاف کرتا ہوں: ٹرمپ، اس کی ضرورت نہیں: وکیل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشہور عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی ...
بين الاقوامى -
وائٹ ہاوس کے افطار ڈنر میں ٹرمپ نے سعودی عرب سے متعلق کیا کہا؟
مسلم گروپوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی افطار پارٹی میں شرکت سے انکار کر دیا
بين الاقوامى