ایران میں زیرحراست ’صوفی ‘ قیدیوں کی ایفین جیل میں بھوک ہڑتال
ایران میں زیرحراست صوفی شیعہ فرقے کے آٹھ ارکان نے حکومتی مظالم اور فرقے کے ایک سرکردہ رہ نما نور علی تابندہ کی جبری نظر بندی کے خلاف جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کے ’ گونا بادین الدراویش ‘ جنہیں صوفی شیعہ کہا جاتا ہے کہ آٹھ ارکان نے تہران میں قائم ایفین جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ نور علی تابندہ کی جبری نظربندی فوری ختم کی جائے اور جیلوں میں ڈالے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
’مجذوبان نور‘ نامی ویب سائیٹ کے مطابق ایفین جیل میں گذشتہ کئی روز سے ظفر علی مقیمی، محسن عزیزی، محمد باقر مقیمی، علی جمشیدی، حسن فھیمی، مصطفیٰ شیرازیان اور محمد علی کرمی نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کی ہڑتال کا مقصد صوفی فرقے کے دیگر رہ نماؤں کی جبری قید یا نظر بندی کو ختم کرنا اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی روک تھام کرنا ہے۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل ایرانی پولیس نے تہران کی شاہراہ گلستان سے صوفی فرقے کے 360 رہ نماؤں اور کارکنوں کو جھڑپوں کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔
حالیہ عرصے میں صوفی فرقے کے ارکان ایرانی جیلوں میں متعدد بار بھوک ہڑتالیں کرچکے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فرقے کے سرکردہ رہ نما نور علی تابندہ اور قطب الدرویش گونابادین کی جبری نظربندی ختم کرے اور ان کے حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکا جائے۔
ایران میں ’جنابادیہ‘ سلسلہ اہل تشیع کے ہاں سب سے زیادہ مقبول صوفی مسلک ہے۔ یہ سلسلہ طریقہ معروف شیعہ صوفی بزرگ سید نورالدین شاہ نعمت اللہ ولی الماھانی اور الکرمانی المعروف شاہ نعمت اللہ ولی سے جا کر ملتا ہے۔ شاہ نعمت اللہ ولی آٹھویں صدی ھجری کے آخری اور نویں صدی ھجری کے اوائل کے مشہور بزرگ تھے۔ انہوں نے اپنی فارسی شاعری میں جہاں معاشرتی اصلاح کی وہیں آنے والے حالات کی کچھ ایسی پیشن گوئیاں بھی کر رکھی جو کافی حد تک سچی ثابت ہوئی ہیں۔
-
’جی سیون‘ ایران کے خطرناک عزائم کے خلاف متحد ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا میں ہونے والے ’گروپ سات‘ ممالک کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا ویژن 2030ء جبکہ ایران کا ویژن 1979ء ہے: شہزادہ خالد بن سلمان
امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کے ...
بين الاقوامى -
ایران کو پے درپے دھچکے ، 10 بڑی عالمی کمپنیاں رخصت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علاحدگی کے فیصلے کے بعد ایران کی ...
مشرق وسطی