ایران دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد میں ناکام
منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد سے قاصر ہونے کے سبب ایران کا نام ابھی تک بلیک لسٹ ممالک میں شامل ہے۔ اس امر نے بعض غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تہران کے ساتھ معاملات نہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان منی لانڈرنگ کے انسداد کی بین الاقوامی تنظیم نے کیا۔ یہ تنظیم عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کی کارروائیوں کی کڑی نگرانی کرتی ہے۔
تنظیم نے جمعے کے روز بتایا کہ اس نے ایران کو اصلاحات مکمل کرنے کے لیے اکتوبر تک کی مہلت دی تھی تا کہ وہ عالمی معیار کے متوازی رہے بصورت دیگر تہران کو درپیش نتائج الگ تھلگ رہنے والے سرمایہ کاروں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
ایران چھ عالمی طاقتوں (امریکا، روس، چین، فرانس، جرمنی اور برطانیہ) کے ساتھ 2015ء میں طے پائے جانے والے معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں کو کشش دلانے کے واسطے کوشاں رہا۔ اس معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام پر پر روک لگانے کے لیے آمادہ ہو گیا جس کے مقابل تہران پر عائد متعدد پابندیوں کو اٹھا لیا گیا۔
ایران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کی بین الاقوامی باڈی کی جانب سے وضع کردہ معیارات کو اس امید کے ساتھ نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ اُس کا نام بلیک لسٹ ممالک سے نکال دیا جائے۔
البتہ مذکورہ باڈی کا کہنا ہے کہ "مالیاتی ورکنگ گروپ اس امر پر مایوسی محسوس کر رہا ہے کہ ایران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کے واسطے اپنے منصوبے پر عمل درامد سے قاصر رہا ہے"۔
گروپ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایران اصلاح کے راستے پر تیزی کے ساتھ چلے گا تا کہ عملی منصوبے کی باقی رہ جانے والی شقوں کی درستی یقینی بنائی جا سکے۔ گروپ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق قوانین میں ترامیم کرے گا۔
-
عالمی طیارہ ساز کمپنی نے ایران کو ہوائی جہازوں کی فروخت روک دی
’اے ٹی آر‘ کا امریکی غیض وغضب سے بچنے کے لیے اقدام
بين الاقوامى -
یمنی عوام کو مصیبت میں ڈالنے پر خامنہ ای کا محاسبہ ہونا چاہیے: پومپیو
’ایران کی وجہ سے یمنی عوام کی مشکلات طول پکڑ گئیں‘
بين الاقوامى -
ایران کی پیٹروکیمکل فیکٹری میں آتشزدگی سے چھ افراد زخمی
ایران کے جنوبی مغربی حصے میں واقع عبادان آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے کم سے کم چھ ...
ایڈیٹر کی پسند