صدارتی الیکشن کے دوران میری انتخابی مہم کی جاسوسی کی گئی:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنہ 2016ء کو امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران میری انتخابی مہم کی زیادہ سے زیادہ جاسوسی کی کوشش کی گئی۔
اپنے ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی بعض ٹویٹس میں امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم کے مشیر کارٹر بیڈگ سے متعلق دستاویزات میں واضح کیا گیا ہے کہ وزارت انصاف اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عدالتوں کو گمراہ کیا تھا۔
ادھرامریکی وفاقی تحقیقات ادارے نے ہفتے کے روز ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق مشیر اور ان کے قریبی ساتھی بیڈگ کے بارے میں دستاویزات جاری کیں اور یہ کہا ہے کہ بیڈگ نے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے روس کے ساتھ ساز باز کیا تھا۔
Looking more & more like the Trump Campaign for President was illegally being spied upon (surveillance) for the political gain of Crooked Hillary Clinton and the DNC. Ask her how that worked out - she did better with Crazy Bernie. Republicans must get tough now. An illegal Scam!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 22, 2018
دوسری طرف کارٹر بیڈگ نے روسی ایجنٹ ہونے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں شکست خوردہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنتن اور ڈیموکریٹس کی نیشنل کمیٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے لکھا کہ ’لگتا ہے کہ صدارتی انتخابات سے قبل میری انتخابی مہم کی زیادہ سے زیادہ جاسوسی کی گئی تھی۔ ھیلری کلنٹن کو سیاسی فایدہ پہنچانے کے لیے میر انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کی جاتی رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ری پبلیکن پارٹی سےوابستہ لوگ اب یقین کرنے لگے ہیں کہ ہمارے ساتھ غیرآئینی دھوکہ دہی کی گئی۔