برطانوی وزیر خارجہ کی زبان کی غلطی سے اُن کی اہلیہ پریشان
برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کی زبان پیر کے روز بیجنگ میں اس انداز سے پھسل گئی کہ اُن کے میزبان ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔
جی ہاں ... جیریمی نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے سامنے کہا کہ "میری اہلیہ جاپانی ہیں"، جب کہ اُن کی اہلیہ کا تعلق چین سے ہے۔
تاہم رواں ماہ کے اوائل میں مقرر ہونے والے برطانوی وزیر خارجہ جلد ہی اپنی اس غلطی کو بھانپ گئے اور فورا بول پڑے کہ "میری اہلیہ چینی ہیں"۔ اس پر چینی عہدے داران بے ساختہ ہنس پڑے۔
چین اور جاپان کے درمیان تعلقات پیچیدہ نوعیت کے ہیں۔ چین اپنے پڑوسی ملک پر اس بات کے سبب باقاعدگی کے ساتھ نکتہ چینی کرتا ہے کہ وہ دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی فوج کی جانب سے مرتکب جرائم کا اعتراف نہیں کرتا۔
جرمی ہنٹ کے مطابق چین کے ساتھ اُن کی وابستگی طویل عرصے سے ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ 19 برس کی عمر میں چین کا دورہ کیا تھا۔ ہنٹ نے مزید کہا کہ "میری اہلیہ کا تعلق چین سے ہے اور میرے بچّے آدھے چینی ہیں"۔
-
میاں بیوی کے ’سیلفی‘ کے شوق نے شیرخوار بچی کی جان لے لی: ویڈیو
سیلفی کی لت سے اکثر حادثات ہی کی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ بھارت میں میاں بیوی ...
ایڈیٹر کی پسند -
وہائٹ ہاؤس : ٹرمپ کا عمانوئل ماکروں کی بیوی سے مذاق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں اور ان کی ...
مشرق وسطی -
سوازی لینڈ کےرنگین مزاج بادشاہ کی ایک بیوی نے خود کشی کیوں کی؟
مسواتی سوم کی 15 بیویاں ہیں
بين الاقوامى