محمد بن سلمان کی چیچن صدر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز مِنی کے محل میں جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قادیروف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان عید الاضحی کی مناسبت سے مبارک باد کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے اللہ رب العزت سے امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعا کی مانگی۔
سعودی ولی عہد اور چیچن صدر نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس دوران باہمی دل چسپی کے متعدد امور زیرِ بحث آئے۔
منی کے محل میں ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبدالله بن بندر بن عبدالعزيز، سعودی جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحميدان، وزیر دفاع کے دفتر کے نگراں اور شاہی دیوان کے مشیر فہد العیسی کے علاوہ چیچن صدر کے ہمراہ آنے والا وفد بھی موجود تھا۔
رمضان قادیروف آج مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مدینہ منورہ سے کوچ کر گئے۔
-
’داعش‘ نے چیچنیا میں پولیس مراکز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی
کل سوموار کو روسی قوقاز کے علاقے چیچنیا میں تین الگ الگ مقامات پر پولیس مراکز پر ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب نے روسی جمہوریہ چیچنیا میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت کردی
سعودی عرب نے روس کی جمہوریہ چیچنیا میں ایک چرچ پر مسلح افراد کے حملے کی ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان کے دورے سے روسی مسلمانوں کے لیے نئے اُفق کھلے ہیں: مفتیِ اعظم چیچنیا
چیچنیا کے مفتیِ اعظم اور چیچن مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ کے سربراہ شیخ صلاح ...
بين الاقوامى