ایران کے لیے یورپی یونین کی امداد ایک "غلط پیغام" ہے: واشنگٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک امریکی سینئر اہل کار کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے لیے 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالر مالیت کی ترقیاتی امداد پیش کرنے کا فیصلہ "غلط وقت پر غلط پیغام" دے رہا ہے۔

انہوں نے برسلز پر زور دیا کہ وہ عالمی امن کو درپیش ایران کی دھمکیوں کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ تعاون کرے۔

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے برائن ہوک نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی ٹیکس دہندگان کی جانب سے بیرونی امداد (ایرانی) حکمراں نظام کے اس رجحان کو مضبوط بنائے گی کہ وہ اپنے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کرے اور سنجیدہ نوعیت کی سیاسی تبدیلیوں کو روکے۔

نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی رہبر اعلی کے ہاتھ میں زیادہ بڑی رقم کے موجود ہونے کا مطلب ان تمام یورپی ممالک میں ہلاکتوں کی کارروائیوں کے واسطے مزید رقم کا ہونا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں