روسی خاتون اینکر کو براہ راست انٹرویو لیتے ہوئے غشی کا دورہ
روس میں خاتون اینکرلائیو انٹرویو کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔ روس کے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ڈاریاکوزلووا تقریب کے دوران پیشہ وارانہ امور انجام دے رہی تھیں کہ اس دوران ان کی حالت اچانک غیر ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں۔
ڈرایا کا روسی وزیر برائے صنعت و تجارت ڈینس مینٹوروسے سوال جواب کا سلسلہ جاری تھا جو کہ ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جارہا تھا کہ ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب کھڑے کھڑے رپورٹر خاموش ہوگئیں اور کیمروں کے سامنے کھڑے وزیر اگلے سوال کا انتظار کرنے لگے تاہم صحافی کی جانب سے کوئی سوال نہ آیا اور اچانک رپورٹر حالت غیر ہونے کی وجہ سے اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کی سکت کھوبیٹھی اور پیچھے کی طرف گرنے لگی۔
وزیر نے فوری طور پر آگے بڑھتے ہوئے رپورٹر کو سنبھالا تاہم اگلے ہی لمحے رپورٹر بے ہوش ہوکر گرِنے لگی تو وزیرنے انہیں زمین پر گرنے سے بچا لیا جس پرچینل نے فوری طور پر لائیو ویڈیو ختم کردی۔
-
شامی خاتون اینکر نے بلیک میلنگ کے ذریعے اپوزیشن سے ایک ملین ڈالر بٹورے
شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار ایک خاتون صحافی کنانہ خویجہ پر الزام ہے کہ اس نے ...
مشرق وسطی -
ہسپانوی خاتون اینکر فٹ بال عالمی کپ کے دوران ہراسیت کا تازہ شکار
روس میں فٹ بال عالمی کپ کے دوران میں خواتین میڈیا اینکرز کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ...
بين الاقوامى -
دریدہ دہن مصری خاتون اینکر ٹی وی شو میں اخلاق باختہ گفتگو پر ملازمت سے فارغ
مصر کے ایک نجی ٹی وی چینل نے شرم وحیاء سے عاری گفتگو کرنے پر سرکرہ خاتون صحافی اور ...
مشرق وسطی -
ٹی وی شو میں دستی راکٹ سے خاتون اینکر کا سر اڑتے رہ گیا !
ٹی وی کی اسکرین پر کئی مرتبہ براہ راست نشریات کے دوران مرد اور خواتین میزبانوں یا ...
ایڈیٹر کی پسند -
آخر کیوں! خاتون اینکر نے براہ راست ٹی وی شو میں سر کے بال منڈوا لئے
چھاتی کے سرطان کے مرض میں مبتلا خواتین سے انوکھا اظہار یکجہتی
ایڈیٹر کی پسند -
جب خاتون اینکر کو اپنے ہی شوہر کے انتقال کی خبر پڑھنا پڑ جائے؟
بھارت میں ایک خاتون نیوز اینکر پرسن نے سڑک حادثے کی براہ راست خبر انتہائی ضبط اور ...
ایڈیٹر کی پسند