بدعنوانی کے شبے میں تیونس کے وزیر توانائی سمیت متعدد اہم عہدیدار برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تیونس کے وزیر اعظم یوسف الشاھد نے توانائی کے وزیر اور چار دیگر سینیر عہدیداروں کو مبینہ مالی بدعنوانی کےالزام میں عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔

تیونسی حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم نے توانائی کے وزیر،ڈائریکٹر پٹرولیم، پٹرولیم کمپنی کے چیئرمین اور وزارت پٹرولیم کے ڈائریکٹر جنرل برائے قانونی امور کو بد عنوانی کےالزام میں ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ عہدیداروں کی برطرفی کے بعد وزارت توانائی صنعت،درمیانے اور چھوٹے درجے کے اداروں میں کرپشن کی وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ تیونس میں حالیہ ایام کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بےچینی کی لہر سے گذرا ہے۔ لیبیا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہونے کے باعث عوام نے حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں