امریکا: سنسناٹی میں بنک میں فائرنگ، حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کے شہر سنساٹی میں ایک مسلح شخص نے ایک بنک میں گھس کر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پولیس نے اس حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

سنساٹی شہر کے پولیس سربراہ ایلیٹ اسحاق نے بتایا ہے کہ مسلح شخص نے جمعرات کی صبح فوارہ چوک میں واقع ففتھ تھرڈ بنک کی عمارت میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اس کے بعد وہ بنک کی لابی میں داخل ہوگیا جہاں اس کا پولیس افسر وں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

سنساٹی کے مئیر جان کرینلے کا کہنا ہے کہ مسلح شخص بے گناہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا ۔ یہ ایک خوف ناک منظر تھا لیکن ہمارے افسر اس کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں او ر انھوں نے خطرے پر فوری طور پر قابو پا لیا ہے۔

بنک کے نزدیک واقع دفتر میں کام کرنے والے ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ اس نے ایک درجن سے زیادہ گولیاں چلنے کی آواز یں سنی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد بنک کے ارد گرد کے علاقے کو راہ گیروں کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں