افغانستان کے مشرق میں خود کش دھماکا ، 45 افراد ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں حکام نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ملک کے مشرق میں جلال آباد شہر اور پڑوسی ملک پاکستان کی سرحدی گزر گاہ کے درمیان ہائی وے پر ایک خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مقامی کونسل کے رکن سہراب قادری نے واضح کیا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ حملہ ملک کے شمال میں طالبان تحریک کے جنگجوؤں کے سلسلہ وار حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے تقریبا 60 اہل کاروں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب چار صوبوں میں شدید لڑائی بھڑک اٹھی۔ ملک کے مختلف حصّوں میں آخری چند ہفتوں میں بڑھ جانے والی پرتشدد کارروائیوں میں سیکڑوں شہری، پولیس اہل کار اور فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں