عرب اتحاد نے حجّہ میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائلوں کا گودام تباہ کر دیا
العربیہ نیوز چینل کے کیمرے نے یمن کے صوبے حجّہ میں عرب اتحاد کے طیاروں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کے گودام کا پتہ چلایا ہے۔ حوثی باغیوں نے اس گودام کو صوبے میں 'عاہم' کے تکون کے نزدیک چھپانے کی کوشش کی تھی۔
حوثی ملیشیا کی جانب سے ان میزائلوں کو یمن کے اندر اور سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں گنجان آباد علاقوں پر داغا جاتا تھا۔
ادھر یمنی فوج نے صوبے میں اپنی پیش رفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے باغیوں سے کئی اہم ٹھکانوں کو واپس لے لیا ہے۔
گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں درجنوں حوثی باغی مارے گئے۔
یمنی فوج نے عرب اتحاد کی سپورٹ کے ساتھ حوثیوں کی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔