منی لانڈرنگ کے الزام میں جارجیا میں ایرانی کرنسی ایکسچینج دفاتر سیل
جارجیا کے حکام نے منی لانڈرنگ کے شبے میں ایرانی کرنسی ایکسچینج دفاتر سیل کردیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اطلاعات ملی ہیں کہ ایرانی کرنسی ایکسچینج دفاتر ایرانی رجیم کے لیے منی لانڈرنگ کررہے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے "ارنا" کے مطابق جارجیا کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تبلیسی میں ایرانی کرنسی ایکسچینج کے 12 مراکز بند کردیے گئے ہیں۔گذشتہ روز انسداد منی لانڈرنگ پولیس نے ایرانی ایکسچینج دفاتر پر چھاپے مارے اور وہاں سے اہم ریکارڈ قبضے میں لینے کے بعد دفاتر تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
جارجیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق انسداد کرپشن اور انسداد دہشت گردی کے حکام کے اشتراک سے کی گئی کارروائی میں ایرانی کرنسی ایکسچینج کے متعدد مراکز کو سیل کیا گیا ہے۔ ان مراکز پر ایران کو غیرقانونی طورپر رقوم کی ترسیل کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
-
پاکستان کے راستے ایران کو غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا انکشاف
پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی سرحد سے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی ...
بين الاقوامى -
ایران کے نکلنے تک شام کی تعمیر نو میں مدد نہیں کریں گے: پومپیو
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ جب تک شام میں ایرانی فورسز ...
بين الاقوامى -
ایران نے عراق، شام اور یمن کو تباہ کرنے پر 18 ارب ڈالر لگا دیے
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ آٹھ برسوں ...
بين الاقوامى