گریفتھ، تھریسا مے کی یمن میں‌ جنگ بندی کے امریکی مطالبے کی حمایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفنتھ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے یمن میں ایک ماہ کے اندر اندر امن مذاکرات بحال کرنے اور جنگ روکنے کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

دونوں رہ نمائوں کا کہنا ہے کہ وہ سویڈن کی میزبانی میں یمن کے حوالے سےہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور متحارب فریقین پر بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جب تک یمن کے تنازع کا سیاسی حل نہیں نکلتا اس وقت فائربندی کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں‌نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ انڈرو میچل نے یمن کی جنگ کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل سے ایک نئی قرار داد منظور کرانے کے لیے دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھریمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھ نے بھی امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں‌نے یمن میں 30 روز کے اندر اندر مذاکرات بحال کرنے اور جنگ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

مسٹر گریفتھ جو اس جو اس وقت جنیوا میں ہیں کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کو مشکلات سے نکالنے کا یہ بہت مناسب موقع ہے اور ہم سب کو مل کر اسے کامیاب بنانا ہو گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزامریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں پر ایک ماہ کے اندر اندر مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں