اٹلی : لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر پالرمو سے روانہ
لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر پالرمو کانفرنس کے ضمن میں منعقد ہونے والی سکیورٹی سربراہ ملاقات کے بعد پالرمو شہر سے روانہ ہو گئے۔ حفتر پیر کی شب اٹلی کے شہر پالرمو پہنچے تھے۔
خلیفہ حفتر نے "ليبيا الحدث" چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پالرمو شہر میں ان کی موجودگی کا لیبیا کے حوالے سے منعقد کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ لیبیا کے پڑوسی ممالک کے سربراہان اور قیادت کے ساتھ ملاقات میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ کانفرنس میں ان سربراہان کی موجودگی سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور سرحد کے راستے غیر قانونی ہجرت سے متعلق مشترکہ معاملات زیر بحث لانے کا اچھا موقع فراہم کرے گی۔
حفتر کے مطابق "پالرمو کانفرنس میں لیبیا کی شرکت جنرل کمان کے وفد تک محدود ہے جس کو چار روز قبل بھیجا گیا تھا اور اس نے کانفرنس میں مؤثر طور پر شرکت کی۔ تاہم جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں اس کانفرنس میں ہر گز شرکت نہیں کروں گا خواہ اس کا انعقاد 100 برس تک چلتا رہے"۔
تونس کے ایوان صدارت کے پیج پر جاری وڈیو کلپ میں خلیفہ حفتر اور لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج اکٹھے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی کے علاوہ لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی غسان سلامہ بھی موجود تھے۔
-
اٹلی: لیبیا کے فریق کانفرنس کے لیے پالرمو میں جمع، خلیفہ حفتر شرکت نہیں کریں گے
اٹلی کے شہر پالرمو میں لیبیا کے حوالے سے پیر کے روز منعقد ہونے والی بین الاقوامی ...
بين الاقوامى -
واپسی میں تاخیر کا مقصد فوج کا امتحان لینا تھا: خلیفہ حفتر
لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے باور کرایا ہے کہ ان کی "صحت ...
مشرق وسطی -
لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا خلیفہ حفتر سے ٹیلیفون پر رابطہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے لیبیا کے لیے خصوصی ایلچی غسّان سلامہ نے جمعہ کے روز ...
بين الاقوامى