روس جزیرہ نما کریمیا میں S-400 میزائل سسٹم تعینات کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ایک اہم عہدے دار کرنل ویڈیم اسٹیفیو کا کہنا ہے کہ ماسکو جزیرہ نما کریمیا میں پہلے سے تعینات تین میزائل سسٹمز کے علاوہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے "S-400" میزائل سسٹم کو تعینات کرے گا۔ یہ سسٹمز رواں سال کے اختتام تک کام شروع کر دیں گے۔

اس بیان کے سامنے آنے سے تین روز قبل روس کے سرحدی فوجی اہل کاروں نے یوکرین کے تین بحری جہازوں پر فائرنگ کر کے ان پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور ان کے عملے کو گرفتار کر لیا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کے بحری جہاز بین الاقوامی بحری اصولوں کے مطابق کام کر رہے ہیں جب کہ روس کا دعوی ہے کہ ان جہازوں نے گزرنے کے لیے اجازت حاصل نہیں کی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کا ایک جہاز بدھ کے روز بحیرہ اسود سے بحر ازوف کی جانب حرکت کرتا ہوا نظر آیا ہے۔ بحر ازوف میں جس کو روس اور یوکرین دونوں استعمال کرتے ہیں ،،، وہاں ماسکو کی جانب سے یوکرین کے تین جہازوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد مسلسل کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں