امریکی صدر نے اپنا ’’اسٹیٹ آف دی یونین‘‘ خطاب منسوخ کر دیا
نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں، سچائی سے خوفزدہ ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اپنا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب اس لیے منسوخ کیا ہے کیونکہ نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں۔ وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نینسی پلوسی نہیں چاہتی کہ عوام جانیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں،جبکہ امریکی عوام حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔
امریکا کی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان تھا کہ شٹ ڈائون کے خاتمے تک اسٹیٹ آف دا یونین خطاب نہیں ہوسکتا۔
دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے رواں ہفتے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر نینسی پلوسی نے خط کے ذریعے واضح کیا کہ ایوان صدر ٹرمپ کو خطاب کی اجازت نہیں دے گا۔
As the Shutdown was going on, Nancy Pelosi asked me to give the State of the Union Address. I agreed. She then changed her mind because of the Shutdown, suggesting a later date. This is her prerogative - I will do the Address when the Shutdown is over. I am not looking for an....
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 24, 2019
....alternative venue for the SOTU Address because there is no venue that can compete with the history, tradition and importance of the House Chamber. I look forward to giving a “great” State of the Union Address in the near future!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 24, 2019
واضح رہے کہ امریکامیں شٹ ڈائون مارچ تک جاری ر ہنے کی صورت میں کئی اہم پروگرام ختم کیے جانے کا خدشہ ہے۔اس صورتحال میں اسٹیٹ آف دا یونین خطاب منسوخ ہونے پر امریکی صدر نے متبادل ڈھونڈ لیا اور وہ جلد عوام کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔