وینز ویلا کی مسلح افواج نے موجودہ بحران میں حکومت کی حمایت کردی
اپوزیشن لیڈر کا خود کو عبوری صدر قرار دینے کا فیصلہ مسترد
وینز ویلا میں سامنے آنے والے تازہ سیاسی بحران میں مسلح افواج نے صدر نیکولس ماڈورو کا ساتھ دینے اور اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وینز ویلا کے وزیر دفاع اور آرمی چیف جنرل ولادی میر پاڈرینو نے پارلیمنٹ کے اسپیکر خوان گوایڈو کو خود کو ملک کا 'عبوری صدر' قرار دینے کے اعلان کو مسترد کردیا۔
وینز ویلا کے آرمی چیف نے 'ٹوئٹر' پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں کہا کہ 'تعصب اور مایوسی قوم کو تباہ کررہے ہیں۔ ہم اس وطن کے سپاہی ہیں۔ کسی شخص کو پراسرار مقاصد کے لیے وینز ویلا کا صدر قرار دینے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ ہی کسی شخص کا خود کو غیرآئینی طورپر صدر قرار دینے سے وہ قانونی حیثیت حاصل کرسکتا ہے۔ فوج دستور کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
وینز ویلامیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کے مطابق گذشتہ بدھ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 13افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
وینز ویلا آبزر ویٹری کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں صدر نکولس ماڈورو اور اپوزیشن لیڈر کے حامیوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔
ادھر وینز ویلاکے صدر نکلولس ماڈورو نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑدیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینز ویلا کے اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرنےکے اعلان کے بعد یہ اقدام کیاگیا ہے۔
بدھ کو امریکی صدر نے وینز ویلا کے اپوزیشن لیڈر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر خوان گوایڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا تھا۔ گوایڈو کو جنوبی امریکا کے بعض دوسرے ممالک بھی وینز ویلا کا صدر تسلیم کرچکے ہیں۔
-
وینزویلا نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے
وینز ویلا اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی کے بعد وینز ویلا نے امریکا کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت نظرانداز ، ترک صدر کی نیکولس مادورو سے ملاقات ،وینزویلا کی حمایت
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کیراکس کے دورے کے موقع پر وینزویلا پر عاید ...
بين الاقوامى -
’مدورو ڈکٹیٹر ہے‘، امریکا نے وینزویلا پرپابندی عاید کر دیں
امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے امریکا میں موجود ...
بين الاقوامى