’مدورو ڈکٹیٹر ہے‘، امریکا نے وینزویلا پرپابندی عاید کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے امریکا میں موجود وینزویلا کی املاک پر پابندی عاید کردی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیرخزانہ اسیٹفن مونچین نے ایک بیان میں کہا کہ نکولس مدورو ایک آمر ہے جو اپنے ملک میں جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مدورو نے غیر آئینی انتخابات کا ڈھونگ رچا کر وینزویلا کے عوام کی رائے کو نظر انداز کیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز وینزویلا میں قومی اسمبلی کی جگہ لینے والی دستور ساز اسمبلی کے انتخاب عمل میں لایا گیا تھا۔ امریکا سمیت کئی دوسرے ملکوں نے ان انتخابات کو ڈھونگ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں