امریکی فوجیوں کی افغان فوجیوں پر فرینڈلی فائرنگ، 5 فوجی ہلاک، 10 زخمی
افغانستان کے صوبہ اورزگان میں امریکی فوجیوں نے افغان فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افغان فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔تاہم اس حوالے سے فی الحال امریکی فوج کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کےترجمان کرنل قیس مینگل نے بتایا کہ بدھ کے روز اوروزگان میں امریکی اور افغان فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا تاہم انہوں اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ افغان فوجیوں پرامریکی فوج نے غلط فہمی میں فائرنگ کی۔ ادھر اوروزگان صوبے کے ایک عہدیدار محمد کریم کریمی نے بتایا کہ ترین کوٹ کے مقام پر امریکی فوج نے غلطی سے افغان فوجی اڈےکے قریب بمباری کی جس کےبعد فریقین میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے واقعے میں 5 افغانن فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔