سوڈان: ام درمان میں بم پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوڈان کے علاقے ام درمان میں ہفتے کے رعوز الفتح کے مقام پر ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنےوالوں میں متعدد سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں کو ملنے والا ایک مشکوک بم انہوں نے کھولنے کی کوشش کی۔ اس میں موجود کیلیں بچوں کے جسم میں اتر گئیں۔

سوڈان کے اخباری ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے یہ بم پہاڑی علاقے سے لائے تھے۔ یہ بم انہیں اس علاقے سے ملا تھا جہاں‌پر فوج مشقیں کرتی ہے۔

بچے لوہا تلاش کررہے تھےکہ اس دوران انہیں ایک بم ملا۔ وہ اسے لے کر ایک گھر میں آگئے اور وہاں پر اسے کھولنے کی کوشش کی تاکہ اس میں سے لوہا نکال کر فروخت کریں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ بچوں کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔

پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ام درمان کے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں