خواتین کے ساتھ نا انصافیوں کے خاتمے تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا: انجلینا جولی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے کہا ہے کہ جب تک خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق فراہم کرنہیں کیے جاتے اورخواتین کے ساتھ ہونےوالی ناانصافیوں کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اقوام متحدہ میں کے ایک اجلاس سے خطاب میں انجلینا جولی کا کہنا تھا خواتین کے حقوق فراہم کیے جانے تک دنیا میں تشدد اور جنگ وجدل ختم نہیں ہوسکتا۔ خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین معاشرے کا نصف ہیں۔ خواتین کو امن مذاکرات یا حکومت میں شامل کرنا طویل البنیاد استحکام کا ذریعہ نہیں ہوسکتا۔ خواتین کو تمام شعبوں میں ان کے حقوق فراہم کرنا ہوں گے۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین نے دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں مگر اب بھی خواتین ہی جنگوں اور لڑائیوں کا بڑا ایندھن بن رہی ہیں۔ دنیا بھر میں پناہ گزینوں میں نصف سے زاید خواتین ہیں۔ جنسی تشدد اور آبرو ریزی کا نشانہ بننے والی بھی زیادہ تر خواتین ہیں۔

اسی سیاق میں بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر کا کہنا تھا کہ مردو زن میں عدم مساوات ، انصاف کے فقدان، تشدد اور اختیارات میں عدم مساوات نے خواتین کو کمزور کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں