فرعون کی لاش کا تابوت پہلی بار 'ڈسکوری' چینل پر براہ راست کھولنے کی تیاری
امریکا سے نشریات پیش کرنے والے ڈسکوری چینل نے پہلی بار مصر کے مشہور بادشاہ فرعون کا تابوت کھول کر اس کی لاش کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل میں ایک مصری عہدیدار نے ڈسکوری چینل کی معاونت کریں گے۔
چینل کے ترجمان نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ فرعون کے تابوت کے مقام کا انکشاف فروری 2018ء میں کیا گیا تھا۔ یہ تابوت قاہرہ کےجنوبی علاقے المنیا سے ملا ہے۔
فرعون کے تابوت کو ڈسکوری چینل کے پروگرام 'اکسپیڈیشن آنوون:ایڈ جپٹ لائف" میں اتوار کی شام براہ راست دکھایا جائے گا۔
مصر کی سپریم اتھارٹی برائے آثارقدیمہ کی طرف سے ڈسکوری چینل کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔تاہم ڈسکوری چینل کا کہنا ہے کہ مصری آثار قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
امریکی ٹی وی چینل کے مطابق فرعون کی لاش دکھانے کے پروگرام میں مصری وزارت آثار قدیمہ کی طرف سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔
مصری آثار قدیمہ کے ماہر زاھی حواس نے ایک بیان میں فرعون کی لاش ڈسکوری چینل پر دکھانے کو غیر معمولی واقعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرعون کا تابوت کھولے جانے سے مصر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔