صدر ٹرمپ کا ایران سے تیل کے خریدار ممالک کو پابندیوں سے مزید استثنا نہ دینے کا فیصلہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل کے خریدار ممالک کو پابندیوں سے مزید استثنا نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر نے ان ممالک کو مئی تک ایران سے تیل خرید کرنے کی اجازت دی تھی اور انھیں گذشتہ سال نومبر میں ایران پر عاید کردہ پابندیوں سے مستثنا قرار دیا تھا لیکن اب مئی کے بعد وہ بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آجائیں گے۔
وائٹ ہاؤس نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’امریکا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مارکیٹ سے ایرانی تیل کے اخراج کی صورت میں عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے بروقت اقدام سے اتفاق کیا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنایا جاسکے‘‘۔